سورج قتل کیس:کراچی میں مبینہ بلیک میلنگ پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ملزم کیخلاف تحقیقات شروع

تھرپارکر/کراچی (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) مٹھی کے رہائشی نوجوان سورج ولد بھومجی ولاسائی کی موت کے معاملے میں کراچی کے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا (NKIA) تھانے میں ان کے والد بھومجی ولاسائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر نمبر 431/2026 نیو کراچی انڈسٹریل ایریا (NKIA) تھانے میں درج کی گئی ہے، جس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 322، 506 اور پیکا ایکٹ (PECA) کی دفعہ 21-A شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق واقعے کی تاریخ 26 جون 2026 صبح 10:30 بجے درج ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک ذرائع کے ذریعے مبینہ طور پر بلیک میلنگ، ہراساں کرنے اور شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، جس کے باعث نوجوان سورج ولد بھومجی ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر مبینہ طور پر خودکشی کرنے پر مجبور ہو گیا۔ پولیس کے مطابق شکایت موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش حاصل ہونے والے شواہد کی بنیاد پر مزید قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button