عوامی خدمت شیرازی خاندان کی اولین ترجیح ہے،سید ایاز علی شاہ شیرازی

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن ) رکن قومی اسمبلی، مواصلات قومی اسمبلی  سابق وفاقی وزیر ممکلت برائے فوڈ سیکیورٹی اور قومی اسمبل کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے رکن  سید ایاز علی شاہ شیرازی سے شیرازی ھائوس مکلی پر مختلف عوامی وفود اور برادریوں نے ملاقات کی وفد سے ملاقات کے دوران لوگوں نے ان کو درپیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا سید ایاز علی شاہ شیرازی نے عوام کے مسائل کے حل کے لئے مذکورہ محکموں کے حکام  سے رابطہ کرکے لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے اس موقع پر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے بات کرتے ہوئے کہا کے شیرازی خاندان کی ھمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کے عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاسکیں شیرازی خاندان کی جانب سے دھائیوں سے عوامی خدمت جاری ہے اور آگے بھی انشااللہ اسی طرح جاری رکھی جائے گی ان کا مزید کہنا  تھا کے عوام کی خدمت کرنے سے انھیں دلی سکون ملتا ہے اس موقع پر عوام کی جانب سے سید ایاز علی شاہ شیرازی کو اجرکیں اور لونگیوں کے تحائف بھی پیش کئے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button