فیصل آباد، باپ نے تین بچوں کو زہر دینے کے بعد مبینہ طور پر خود بھی زہر کھا لیا

فیصل آباد(جانوڈاٹ پی کے)فیصل آباد کے تھانہ صدر کے علاقہ میں باپ نے تین بچوں کو زہر دینےکےبعد مبینہ طور پر خود بھی زہر کھا لیا

تفصیلات کے مطابق  باپ اظہر زہر کھانے سے جاں بحق  ہو گیا جبکہ  تین بچوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا  ، بچوں کی شناخت 12 سال کی دعا زہرا، چار سال کی عشال، اور چھ سال کےارہز کےنام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر  شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

مزید خبریں

Back to top button