اس وقت ایران کی ترجیح دفاع ہے، امریکا نے تین بار سفارتکاری کو دھوکا دیا،ایرانی وزارت خارجہ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہےکہ اس وقت ایران کی ترجیح دفاع ہے، امریکا نے تین بار سفارتکاری کو دھوکا دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکا نے مفاہمتی یادداشت کے پہلے ہی دن سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے سے بچنے کے لیے بہانے تلاش کرنا شروع کر دیے تھے۔



