امریکا اوراسرائیل ایران کو سزا دینا چاہتے تھے،تیل کی قیمتوں سے انہوں نے خود کو ہی سزا دے ڈالی،باقر قالیباف

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکی اسرائیلی حملوں پر طنزیہ بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے خود کو ہی سزا دے ڈالی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ) ٹوئٹر پر قالیباف نے ایک دلچسپ میم شیئر کی۔

ساتھ میں انہوں نے تحریر کیا کہ یہ لوگ ایران کو سزا دینا چاہتے تھے، لیکن تین ہندسوں تک پہنچنے والی تیل کی قیمتوں سے انہوں نے خود کو ہی سزا دے ڈالی۔

باقر قالیباف نے حریف کی حمکت عملی کو طنزیہ طور پر 10 میں سے 10 نمبر دے کر تالیاں بجانے والی ایموجی بھی شیئر کی۔

ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ نے ایک اور ٹوئٹ میں تیل کی بڑھتی قیمتوں سے عالمی کساد بازاری کا تصویری خاکہ بھی شئیر کر دیا۔

خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والے تنازع کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی ہیں۔

ایک روز قبل اپنے بیان میں باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ خطے میں ہم تیل فروخت نہیں کریں گے تو کوئی بھی تیل فروخت نہیں کرے گا۔ ہماری سلامتی یقینی نہیں بنائی جاتی تو کوئی بھی بنیادی ڈھانچہ محفوظ نہیں رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button