امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی آپریشن روکنے کی قرارداد مسترد کردی

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی آپریشن روکنے کی قرارداد مسترد کردی۔

واشنگٹن سے امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ میں قرارداد کی مخالفت میں 49 اور حق میں 47 ووٹ آئے۔

اس سے پہلے امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کے خلاف جنگ روکنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

 ایران کے خلاف فوجی آپریشن روکنے کی قرارداد پر 214 ارکان نے حق میں ووٹ دیا، مخالفت میں 208 ووٹ آئے، 4 ری پبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

قرارداد ڈیموکریٹ رکن کانگریس پرامیلا جیاپال نے پیش کی، تاہم یہ قرارداد ٹرمپ انتظامیہ کو کسی عمل کے لیے پابند نہیں کر سکتی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کی نئی دھمکی دے دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی ہے۔ وہ ایران میں بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ نئی فوجی کارروائیوں میں ’’آپریشن ایپک فیوری‘‘ کے حملوں سے زیادہ بڑے حملے کیے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button