سعودی عرب نے اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات استوارنہ کیے تو سول نیو کلیئرڈیل ختم ہوجائے گی،ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار نہ کیے تو سول نیو کلیئر ڈیل ختم ہوجائے گی۔
وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ متعدد مواقع پر سعودی عرب سمیت مختلف اسلامی ملکوں سے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت پر اصرار کرچکے ہیں۔
البتہ وہ اس سوال کا جواب دینے میں ناکام رہیں کہ ٹرمپ کی معاہدہ ابراہیمی کی شرط بدھ کو ہوئی سول نیوکلیئر ڈیل کی تحریر میں شامل کیوں نہیں تھی۔
کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ اس موضوع پر سعودی رہنماؤں سے بات جاری رکھیں گے۔ تاہم انہوں نے کہا نئی شرط لگانے کے بعد سے صدر ٹرمپ نے فلسطینی ریاست کے قیام تک معاہدہ ابراہیمی پر دستخط سے انکار کرنے والے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اس موضوع پر بات نہیں کی ہے۔
کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں سعودی عرب ابراہیمی معاہدے میں شامل نہ ہوا تو سول جوہری معاہدہ نہیں ہو گا۔



