بدین میں کماری ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر مبینہ ریاستی تشدد کیخلاف جسقم اور جساف کا احتجاج

بدین (رپورٹ: مرتضیٰ میمن / جانو / ڈاٹ / پی کے)جسقم اور جساف (شہید بشیر خان گروپ) کی اپیل پر بدین میں ببرلو بائی پاس پر پریا کماری ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر مبینہ ریاستی تشدد کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جساف کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری تنویر کاتیار، ستار مگھری، صابر راہمون اور دیگر کی قیادت میں کارکنوں نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی رہنماؤں نے کہا کہ ببرلو بائی پاس پر پریا کماری ایکشن کمیٹی کے پُرامن احتجاج کرنے والوں کے خلاف طاقت کا استعمال اور کارکنوں کے ساتھ کیا گیا رویہ قابلِ مذمت ہے انہوں نے ایس ایس پی خیرپور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں، قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے احترام کو یقینی بنائیں احتجاج کرنے والوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، پُرامن سیاسی اور جمہوری جدوجہد میں رکاوٹیں ختم کی جائیں اور شہریوں کے آئینی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، بصورتِ دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button