وزیر اعظم شہبازشریف اور نائب اسحاق ڈارکو21قیمتی تحفے،تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)کابینہ ڈویژن نے اپریل سے جون تک کا توشہ خانہ تحائف کا ریکارڈ جاری کردیا۔ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف حکومتی شخصیات کو 21قیمتی تحائف ملے،جو توشہ خانہ میں جمع کرادیئے گئے۔وزیراعظم کو روایتی چینی اسکرول پینٹنگ،قیمتی قلم،مسجد نبویؐ کاماڈل کے تحفے ملے،چینی سپیس اسٹیشن کا ماڈل،کف لنک،ٹائی،شیلڈز اور گلدان بھی تحفے میں ملے۔
نائب وزیراعظم کو چینی گلدان،چمڑے کی بیلٹ،مصری مجسمہ،شکردان،کپ اورکف لنکس بطور تحفہ ملے، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادیئے۔ ڈپٹی چیف آف پروٹوکول کو "چارلس جورڈان” برانڈ کی ڈائمنڈ کلیکشن قیمتی گھڑی تحفے میں ملی ، تمام تحائف موصول ہوچکے، کابینہ ڈویژن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مالی قدر کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔



