سلمیٰ بٹ صوبائی وزیر مقرر، گورنر پنجاب نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی سلمیٰ بٹ کو صوبائی وزیر مقرر کر دیا ہے۔
گورنر پنجاب نے آئین کے آرٹیکل 132 کی شق (1) کے تحت سلمیٰ بٹ کی بطور صوبائی وزیر تقرری کا حکم نامہ جاری کیا۔
واضح رہے کہ سلمیٰ بٹ خواتین کی مخصوص نشست پر پنجاب اسمبلی کی رکن ہیں۔ ان کی صوبائی وزیر کے عہدے پر تقرری کے بعد صوبائی حکومت میں ان کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں۔



