اسحاق ڈار کی عمانی وزیر خارجہ سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی امن پر اتفاق

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے فلپائن میں آسیان ریجنل فورم (ARF) کے موقع پر عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ تعاون میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اعلیٰ سطح کے تبادلوں، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں خطے اور عالمی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ عمانی وزیر خارجہ نے مکالمے کے فروغ، کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی برقرار رکھنے، کشیدگی کم کرنے اور بین الاقوامی قانون کے احترام کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید خبریں

Back to top button