شاداب خان اور سفیان مقیم کی کیریبین پریمیئر لیگ میں انٹری، انٹیگا اینڈ بربودا فالکنز سے معاہدہ


لاہور(جانوڈاٹ پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اور اسپنر سفیان مقیم کا کیریبین پریمیئر لیگ (CPL) میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔
دونوں پاکستانی کرکٹرز رواں سیزن میں انٹیگا اینڈ بربودا فالکنز کی نمائندگی کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق شاداب خان اور سفیان مقیم سات، سات میچز کے لیے انٹیگا اینڈ بربودا فالکنز کو دستیاب ہوں گے، جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
دونوں کھلاڑیوں کی شمولیت سے فالکنز کی اسپن بولنگ اور آل راؤنڈ شعبے کو مزید تقویت ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔