فائنل کے بعد تلخ کلامی اور جھگڑا،فیفا کا ارجنٹینا کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

ہیوسٹن(جانوڈاٹ پی کے)فیفا نے ورلڈ کپ فٹبال فائنل کے اختتام پر ہونے والے ناخوشگوارواقعات پرارجنٹینا کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ فٹبال فائنل کے اختتام پر ہونے والے ناخوشگوار واقعات پرتحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ڈسپلنری اور اخلاقیاتی پراسیکیوٹر مقرر کر دیا ہے جو  فائنل میچ کے بعد کے واقعات کا جائزہ لے گا۔

رپورٹ کے مطابق جھگڑے میں ملوث کسی بھی کھلاڑی یا کوچ کو معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن پر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

فٹبال ورلڈ کپ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد جب اسپین کے کھلاڑیوں نے فتح کا جشن منانا شروع کیا تو ارجنٹینا کی ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کے بعض ارکان کی ان سے تلخ کلامی اور مار پیٹ کی تھی۔

ابتدائی طور پر فیفا نے اطلاع دی تھی کہ ریفری نے ارجنٹینا کے ایک کھلاڑی لیاندرو پاریڈیس کو ریڈ کارڈ دکھایا تھا لیکن کچھ دیر بعد پاریڈیس کا ریڈ کارڈ ریکارڈ سے ہٹا دیا گیا تھا۔

ورلڈ کپ میں ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن کو انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل کے بعد پلیئرز کی جانب سے اٹھائے گئے بینر کی وجہ سے جرمانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button