مری میں شریف خاندان کی بڑی بیٹھک،نواز شریف کی رہائشگاہ پر شہباز،مریم اور حمزہ شہباز کی اہم ملاقات

مری(جانو ڈاٹ پی کے) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی رہائش گاہ چھانگلہ گلی میں شریف خاندان کی اہم بیٹھک ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور انتظامی یونٹس سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی، جبکہ اہم معاملات پر خاندانی سطح پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر اور ان کے داماد کو بھی خصوصی ظہرانے میں مدعو کیا گیا۔شریف خاندان کی اس اہم بیٹھک کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں چھانگلہ گلی سے اسلام آباد چلے گئے۔



