فیلڈمارشل عاصم منیرسےایرانی وزیرداخلہ کی اہم ملاقات،پاک ایران سرحدی سلامتی اورعلاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیرداخلہ اسکندر مومنی کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران علاقائی اور دو طرفہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی کی جی ایچ کیوراولپنڈی آمد ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیرداخلہ اسکندر مومنی کی ملاقات ہوئی، اس دوران علاقائی اور دو طرفہ سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیرداخلہ نے علاقائی کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کی مسلسل کوششوں اور ناگزیر سفارتی کردار کو سراہا، ایرانی وزیرداخلہ نےکشیدگی کم کرنےکی حوصلہ افزائی اوربطور داعی امن خدمات پر پاکستانی کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، علاقائی سکیورٹی کے تحفظ اور باہمی خوشحالی کے لیے کو آپریٹو مکینزم برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔



