پاسداران انقلاب کا کویت میں علی ال سالم ایئربیس پرقائم ریڈرا سسٹم کو تباہ کرنےکادعویٰ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت میں علی ال سالم ایئربیس قائم ریڈرا سسٹم کو تباہ کردیا ہے۔
پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ اس نے کویت میں علی ال سالم ایئر بیس کے اطراف ایک انتباہی ریڈار اور ایک ٹیکٹیکل ریڈار کمپلیکس اور ملک کے جزیرہ بوبیان پر ایک اور ریڈار سسٹم کو ناکارہ کر دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ وہ ان حملوں کے ذریعے ریڈارز کو تباہ کرنے اور دشمن کو مزید کارروائیوں سے روکنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ دشمن کو سبق سکھانے کے لیے جارحانہ کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔



