تحریک انصاف نے نورین خان کے بیان سے اعلان لاتعلقی ظاہر کردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن نورین نیازی کے متنازع بیان سے پی ٹی آئی نے اعلان لاتعلقی کردیا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن کے بیان سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ گزشتہ رات بیرسٹر گوہر نے انہیں جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا کہا، اُن کی ذاتی رائے میں کسی بھی ادارے کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے، وہ اور سینیٹر علی ظفر ہائیکورٹ ججز تعیناتی سے متعلق اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔



