لاہور ہائیکورٹ کے لیے 10 نئے ایڈیشنل ججز کی تقرری منظور،فرہاد علی شاہ، امجد پرویز اور منور دوگل جج بن گئے


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) چیف جسٹس پاکستان کی زیرِ صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے لیے 10 نئے ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں سید فرہاد علی شاہ، امجد پرویز، اسد باجوہ، غلام سرور نہنگ، شیریں عمران، عثمان غنی راشد چیمہ، منور دوگل، امیر عجم ملک، خالد ابن عزیز اور اجمل خان کو ایڈیشنل جج مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے ایک جج کی مستقلی اور 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملات پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 10 آسامیوں کے لیے 24 امیدوار زیرِ غور آئے، جن میں سے مذکورہ 10 امیدواروں کی تقرری کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کا معاملہ بھی زیرِ غور آیا، جہاں 20 امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔