عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری، سعودی عرب نے ایک سال کا ملٹی پل انٹری ویزا متعارف کروا دیا

جدہ(جانوڈاٹ  پی کے)عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے کیونکہ اب ایک ہی ویزے پر سال بھر میں جتنی بار چاہئیں عمرہ کر سکیں گے۔عودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے ایک سال کا ملٹی پل انٹری ویزا متعارف کرا دیا ہے، ویزے کے تحت زائرین ایک سال کے دوران متعدد بار سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے،ویزے کے تحت زائرین مجموعی طور پر90دن تک قیام کر سکیں گے،ویزا اجرا کی تاریخ سے 365دن تک مؤثر ہوگا، ویزے کے ذریعے حج سیزن کے دوران سعودی عرب میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button