سپریم جوڈیشل کونسل کااجلاس،سندھ اوراسلام آبادہائیکورٹس میں ججز تعینات کرنے کی تجویز

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج شاہ رخ ارجمند کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا ججز بنانے کی سفارش، سندھ کےایک جج کو6ماہ توسیع مل گئی

 

اسلام آباد(جانوڈاٹ  پی کے)سپریم جوڈیشل کونسل کے اہم اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی سفارش کردی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا ججز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتیوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں موجود ممبران نے سندھ ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی سفارش کی۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوریش کمار، ایڈووکیٹ شاہ نواز میمن اور ایڈوکیٹ ہائیکورٹ محمد ہمایوں خان کو ایڈیشنل جج سندھ ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں پانچ ججز کی آسامیاں تھیں، جن پر تعیناتیوں کیلیے 40 امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا جبکہ تین ججز کی تعیناتی کی سفارش کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button