مال گاڑیوں کی ڈی ریلمنٹ،گرین لائن سمیت8مسافرٹرینیں منسوخ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ساہیوال کے یوسف والا اور سکھر ڈویژن میں مال بردار ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے (ڈی ریلمنٹ) کے باعث پاکستان ریلوے بروقت مین لائن کلیئر نہ کر سکا، جس کے نتیجے میں آٹھ مسافر ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ہفتہ اور اتوار کو مختلف مقامات پر مال بردار ٹرینوں کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث لاہور، فیصل آباد سے کراچی اور کوئٹہ جانے والی مین لائن پر ریلوے ٹریفک معطل رہی۔اس صورتحال کے پیش نظر قراقرم ایکسپریس (42 ڈاؤن)، پاک بزنس ایکسپریس (34 ڈاؤن)، کراچی ایکسپریس (16 ڈاؤن)، ملت ایکسپریس (18 ڈاؤن) سمیت مجموعی طور پر آٹھ ٹرینوں کی روانگی منسوخ کر دی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button