پاکستان سمیت دنیا بھرمیں فیس بک اورانسٹاگرام ڈاؤن

لاہور(جانوڈاٹ  پی کے)پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دنیا کےمختلف ممالک میں صارفین کومیٹا کی ان سروسزمیں اکاؤنٹس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،صارفین نےبتایا کہ جب بھی وہ ایپ یا ویب سائٹ پرسائن ان ہونےکی کوشش کرتے ہیں تو اکاؤنٹ کی عارضی عدم دستیابی کا میسج سامنے آتا ہے۔ڈاؤن ڈیٹیکٹر ویب سائٹ کےمطابق پاکستانی وقت کےمطابق دوپہر ایک بجے کے قریب فیس بک ڈاؤن کی سرچز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا،ابھی تک میٹا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیاگیا۔

مزید خبریں

Back to top button