اسرائیل مخالف ووٹ مہنگا پڑ گیا،طاقتوراسرائیلی لابنگ گروپ نے ڈیموکریٹ ارکان کی فنڈنگ روک دی

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکا میں اسرائیل کے حامی لابنگ گروپ، دی امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی نے اسرائیل کو امریکی فوجی امداد روکنے کے حق میں ووٹ دینے والے ڈیموکریٹ ارکانِ کانگریس کو چندہ دینا بند کر دیا۔

انہوں نے اپنے آن لائن پورٹل پر ایسے قانون سازوں کو چندہ دینے کا آپشن ہی ہٹا دیا۔ جب کہ ماضی میں یہ لابنگ گروپ ان قانون سازوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔

 امریکی میڈیا اداروں کی رپورٹس کے مطابق لابنگ گروپ کے اس اقدام سے ایک درجن سے زائد امریکی قانون ساز متاثر ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button