امریکی بحری بیڑے ہمارے ریڈار پر ہیں اور کسی بھی وقت نشانہ سکتے ہیں،پاسدارانِ انقلاب

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحری بیڑے اس وقت ہمارے ریڈار پر ہیں اور کسی بھی وقت نشانہ سکتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مختصر بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ امریکی فوج کی نقل و حرکت اور عسکری ساز و سامان ایرانی بحری یونٹس کی مکمل نگرانی میں ہیں۔
پاسداران انقلاب نے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی افواج ایران کی ممکنہ فوجی کارروائی کے ’’زیرو آور‘‘ کے قریب پہنچ چکی ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ امریکی افواج ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اس مرحلے کے قریب پہنچ رہی ہیں جب ایرانی مسلح افواج خطے کے سمندری علاقوں میں سینٹکام کی بحری یونٹس کے خلاف کارروائی کریں گی۔
تاہم پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں اس ممکنہ کارروائی یا حملے کی نوعیت اور وقت کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔
البتہ پاسداران انقلاب بیان کے اختتام پر امریکی افواج کو مختصر مگر سخت پیغام دیتے ہوئے کہا گیا کہ ’’انتظار کریں…‘‘
پاسداران انقلاب کی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے ساتھ ایک تصویر بھی جاری کی گئی جس میں بحیرۂ عرب میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر بردار بحری جہاز کو ایندھن حاصل کرتے ہوئے دکھایا گیا۔
ترجمان پاسداران انقلاب کے بقول یہ تصویر اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکی جنگی جہازوں کی نقل و حرکت پر ایران کی گہری نظر ہے۔
پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر میجر جنرل مجید موسوی بھی سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ ایران کی جوابی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک جنوبی ساحلی علاقوں اور آبنائے ہرمز میں حالات دوبارہ معمول پر نہیں آ جاتے۔



