مشرق وسطیٰ کیلئے متعدد یورپی ائیر لائنز کا فلائٹس آپریشن کی معطلی میں توسیع کا اعلان

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)مشرق وسطیٰ کے ائیرپورٹس پر فلائٹس آپریشن جاری ہے جبکہ متعدد یورپی ائیر لائنز نے فلائٹس معطل کردیں۔
کینیڈا کی ائیرلائن نے دبئی کیلئے پروازیں 24 اکتوبر تک معطل رکھنے کا اعلان کردیا، نیدر لینڈز کی ایئرلائن نے بھی دبئی، ریاض اور دمام کے لیے پروازوں کی معطلی 23 اگست تک بڑھا دی۔
جرمنی کی ائیرلائن کمپنی نے بھی دبئی، ابوظبی اور مشرق وسطیٰ کے کئی روٹس پر پروازیں معطل کردیں۔
اماراتی میڈیاکے مطابق سنگاپور کی ائیرلائن نے دبئی کے لیے پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ کردیں، برطانوی ائیرلائن نے دبئی، ابوظبی اور دیگر خلیجی روٹس پر مسافروں کو ری بکنگ اور ریفنڈ کی سہولت فراہم کردی۔
رپورٹس کے مطابق شارجہ کی ائیرلائن نے یورپ کیلئے پروازوں کی تعداد بڑھا دی، دبئی اور ابوظبی کی ائیر لائنز نے بھی یورپ کینیڈا مشرقی ایشیاکیلئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔



