سردار تنویر الیاس کے قافلے پر پتھراؤ اور فائرنگ،سکیورٹی گارڈ جاں بحق،3افرادزخمی

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے)سابق وزیراعظم آزا د کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں زخمی ہونے والا سیکیورٹی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ، سردار تنویر الیاس محفوظ رہے۔ترجمان سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے مطابق صدرآئی پی پی آزاد کشمیر تنویر الیاس قافلے کیساتھ راولاکوٹ جا رہے تھے، قافلہ 33گاڑیوں پر مشتمل تھا ، سردارتنویر الیاس انتخابی مہم کےسلسلے میں حلقہ ایل اے بائیس پاچھوٹ جا رہے تھے ۔ سردار تنویر الیاس کا قافلہ ٹائیں ڈلکوٹ میں رکا اوراسی تھانے کی حدود میں واقعہ پیش آیا ۔ جس میں سردار تنویر الیاس کےگارڈ سمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے ۔فائرنگ سے زخمی سیکیورٹی گارڈ کے سر پر دو گولیاں لگیں ، سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کے بعد مقامی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔



