اینڈی برنہم لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب،برطانیہ کے طرزِ حکمرانی میں بنیادی اصلاحات لانے کا اعلان

لندن(جانوڈاٹ  پی کے)اینڈی برنہم باضابطہ طور پر برطانیہ کی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب ہو گئے ہیں۔وہ سابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی جگہ لے رہے ہیں اور توقع ہے کہ پیر کے روز بادشاہ چارلس سوم سے ملاقات کے بعد برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔ جبکہ اُسی روز کیئر اسٹارمر بادشاہ کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔

برنہم بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ انہیں لیبر پارٹی کے پارلیمانی اراکین کی بھاری اکثریت کی حمایت حاصل ہوئی، جن میں403 میں سے 379 ارکانِ پارلیمنٹ کی توثیق شامل تھی، جبکہ بڑی ٹریڈ یونینوں نے بھی ان کی حمایت کی۔

اپنے پہلے خطاب میں اینڈی برنہم نے کہا کہ ان کا مقصد صرف حکومت تبدیل کرنا نہیں بلکہ برطانیہ کے طرزِ حکمرانی میں بنیادی اصلاحات لانا ہے۔ انہوں نے علاقائی عدم مساوات کم کرنے، معیشت کو مضبوط بنانے، عوامی خدمات میں بہتری اور اختیارات کو لندن سے ملک کے دیگر حصوں تک منتقل کرنے کو اپنی ترجیحات قرار دیا۔

مزید خبریں

Back to top button