ٹھٹھہ میں پانی، بجلی اورگیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاج

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن)ٹھٹھہ میں پانی، بجلی اور گیس کی مسلسل غیر اعلانیہ بندش اور بجلی کے بار بار فالٹس کے خلاف دی انٹرنیشنل ھیومن راٹس برائٹ فیوچر کی کال پر سول سوسائٹی اور ٹھٹھہ شہریوں نے پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔مظاہرین نے کہا کہ طویل لوڈشیڈنگ اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، بجلی کے بار بار آنے والے فالٹس کا مستقل حل نکالا جائے اور پانی، بجلی و گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔
شرکاء نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ عوامی مشکلات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔



