ڈاکٹر آکاش قتل میں نا معلوم خاتون کے ملوث ہونےکاانکشاف

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کروادی۔پولیس رپورٹ کے مطابق واردات میں نا معلوم خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے،کیس میں لڑکی نا معلوم جبکہ 2 ملزمان مفرور ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ 13 جولائی کو 3 موٹر سائیکلوں اور کار پر بینک پہنچے، بینک سے رقم نکلوا کر نکلنے والے ایک شخص سے رقم چھینی تو وہاں موجود گارڈ نے فائرنگ کردی۔ملزمان کا کہنا کہ گارڈ کی فائرنگ کے بعد انہوں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔پولیس رپورٹ کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرنی ہے اور مفرور ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔



