مولانافضل الرحمان کیخلاف تیسری مذمتی قرارداد بھی پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)جے یو آئی (ف) سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان کے خلاف تیسری مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔سعودی عرب موجود چیف وہپ مسلم لیگ (ن) رانا محمد ارشد نے ڈیجیٹل دستخط کے ساتھ قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ بھجوا دی۔قرارداد میں کہا گیا ہے مولانا فضل الرحمان کا بیان افسوسناک،غیر ذمہ دارانہ اور قومی یکجہتی کے منافی ہے۔مولانا فضل الرحمان کے بیان سے شہدائے پاکستان کے ورثا کی دل آزاری ہوئی ہے،معرکۂ حق، ضربِ عضب، افغانستان اور بلوچستان میں شہید ہونے والوں کی قربانیوں کی توہین کی گئی،پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن ہیں، ان کے کردار پر حملہ ناقابل قبول ہے۔

مزید خبریں

Back to top button