پنجاب اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) پنجاب اسمبلی میں قائم جوڈیشل کمیٹی کے قیام کو لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست کے ذریعے چیلنج کر دیا گیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کمیٹی آئینی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے ایسے اختیارات استعمال کر رہی ہے جو صرف عدلیہ کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔

یہ درخواست ثناء افضل ملک نے اپنے وکیل ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، جس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی، سپیکر پنجاب اسمبلی، پنجاب اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق جوڈیشل کمیٹی کی کارروائیاں آئین اور قانون سے متصادم ہیں اور کمیٹی ایسے اختیارات استعمال کر رہی ہے جو آئینی طور پر صرف عدلیہ کو حاصل ہیں۔

درخواست میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیٹی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے ارکان کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ بنوانے کے لیے ہدایات جاری کرنا غیر قانونی اقدام ہے، کیونکہ ایسا اختیار نہ تو کمیٹی کو حاصل ہے اور نہ ہی پنجاب اسمبلی کو۔

درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ پنجاب اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی کے قیام کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

اب اس آئینی درخواست پر سماعت کے بعد عدالت اس معاملے میں آئندہ قانونی کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔

مزید خبریں

Back to top button