پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس دوبارہ 1 لاکھ 77 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس دوبارہ 1 لاکھ 77 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 177,354 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 175,285 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج کے آغاز پر نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق مثبت معاشی توقعات، سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور خریداری کے رجحان نے سٹاک مارکیٹ میں تیزی کو تقویت دی، تاہم کاروبار کے اختتام تک انڈیکس میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان برقرار ہے۔

مزید خبریں

Back to top button