صدر مملکت نے تین اہم سمریوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر تین اہم سمریوں کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے اقوامِ متحدہ کے اسلاموفوبیا کے انسداد سے متعلق خصوصی ایلچی میگوئل اینجل موراٹینوس کو "ہلالِ پاکستان” عطا کرنے کی منظوری دی۔

اس کے علاوہ صدر نے لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے رکن فضلِ حق عباسی کا استعفیٰ بھی منظور کر لیا۔

صدر آصف علی زرداری نے ظفر حسن کی وفاقی پبلک سروس کمیشن (FPSC) کے رکن کے طور پر تقرری کی بھی منظوری دے دی۔

یہ منظوری وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی گئی سمریوں کی روشنی میں دی گئی، جس کے بعد متعلقہ فیصلوں پر آئندہ قانونی و انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button