اسحاق ڈار دو روزہ دورے پر چین روانہ، ورلڈ اے آئی کانفرنس 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار دو روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے، جہاں وہ شنگھائی میں منعقد ہونے والی ورلڈ اے آئی کانفرنس 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

دورے کے دوران پاکستان مصنوعی ذہانت کے عالمی تعاون کو فروغ دینے والی تنظیم ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کوآپریشن آرگنائزیشن (WAICO) کے بانی رکن کے طور پر شامل ہوگا، جبکہ اسحاق ڈار تنظیم کی بانی رکنیت کے معاہدے پر دستخط بھی کریں گے۔

وزیر خارجہ اپنے دورۂ چین کے دوران مختلف عالمی رہنماؤں اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں مصنوعی ذہانت، جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل تعاون اور باہمی شراکت داری کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو وسعت دینا، نئی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا اور پاکستان کے ٹیکنالوجی سیکٹر کو عالمی سطح پر مزید مضبوط بنانا ہے

مزید خبریں

Back to top button