آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں میں 2 افراد جاں بحق ہوئے، انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن

لندن(جانوڈاٹ پی کے)انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) کے مطابق آبنائے ہرمز میں منگل کو تجارتی بحری جہازوں پر ہونے والے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2 ہو گئی ہے۔
آئی ایم او نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف میں گزشتہ رات سے تجارتی جہازوں پر ہونے والے تازہ حملوں پر شدید تشویش ہے، جن میں کم از کم 2 بحری کارکن جاں بحق جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران پر عمان کی سمندری حدود میں 2 تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نےکہا تھا کہ آبنائے ہرمز میں 2 اماراتی آئل ٹینکرز کو ایرانی کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
اماراتی وزارت دفاع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک جہاز کے عملے کا ایک بھارتی رکن ہلاک اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔
بھارت کے شہر نئی دہلی میں ایک بھارتی بحری عملے کے رکن کی ہلاکت پر حکومت نے احتجاج کرتے ہوئے ایک ایرانی سفارت کار کو طلب کر لیا ہے۔



