بحرین میں ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں 3 افراد کو عمر قید کی سزا

بحرین(جانوڈاٹ پی کے)بحرین میں ایران کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں 3 افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

 مناما سے بحرینی حکام کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے لیے جاسوسی کے جرم میں 3 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

بحرینی حکام کے مطابق تینوں ملزمان پر دہشت گرد ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ ملی بھگت کرنے، دشمن اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں مدد فراہم کرنے اور بحرین کے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔

بحرینی حکام کے مطابق ایران امریکا جنگ شروع ہونے کے بعد سے بحرین میں ایرانی پاسداران سے منسلک مشتبہ نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button