پنجاب میں ایچی سن طرز کے سکولوں کا منصوبہ، مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ کی منظوری


لاہور(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب بھر میں ایچی سن سکول کے معیار کے بوائز اور گرلز سکول قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں لاہور کے وحدت روڈ پر طلبہ اور طالبات کے لیے الگ الگ مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ قائم کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق ان مراکز میں جدید سپورٹس ہال، ہاکی اور کرکٹ سٹیڈیم، گھڑ سواری کی سہولت، سوئمنگ پول سمیت عالمی معیار کی تعلیمی اور کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ میں 5، 5 ہزار طلبہ اور طالبات کو داخلہ دیا جا سکے گا۔