وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان، وزراء کے قلم دان تبدیل اور نئے چہروں کی شمولیت زیر غور

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی کابینہ میں توسیع اور وزراء کے قلم دانوں میں رد و بدل کے حوالے سے حکومتی مشاورت تیز ہو گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بعض وزراء کو تبدیل کیے جانے جبکہ متعدد وزراء کے محکموں میں تبدیلی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے نئے چہروں کو وفاقی کابینہ کا حصہ بنانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کو مزید نمائندگی دینے کے لیے سیاسی قیادت سے مشاورت جاری ہے، جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو کابینہ میں اضافی نمائندگی دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

حکومتی حلقوں کے مطابق کابینہ میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے، جس کے بعد وزیراعظم کی منظوری سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button