ڈیوائس ہولڈرزمافیاکے آگے بی آئی ایس پی افسراورمقامی انتظامیہ بے بس!

ٹنڈوباگو(رپورٹ/ جانو ڈاٹ پی کے )ٹنڈوباگو میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی)کی مستحق خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈوائس ہولڈرز مافیا کے مبینہ اثرورسوخ کے باعث انہیں امدادی رقم بغیر کٹوتی کے جاری نہیں کی جارہی۔ خواتین کا کہنا ہے کہ 2500سے4000روپے تک مبینہ کٹوتی کے بغیر رقم کی ادائیگی سے انکار کردیا جاتا ہے، جبکہ اعتراض کرنے والی خواتین کو گھنٹوں انتظار کے بعد واپس بھیج دیا جاتا ہے۔
احتجاج کرنے والی خواتین نے مطالبہ کیا کہ حکومت، ضلعی انتظامیہ اور بی آئی ایس پی حکام فوری نوٹس لے کر مبینہ کٹوتی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کریں تاکہ مستحق خواتین کو ان کی مکمل امدادی رقم بلاکٹوتی فراہم کی جاسکے۔
دوسری جانب بی آئی ایس پی حکام اور متعلقہ ڈوائس ہولڈرز کے مؤقف کے مطابق ان الزامات کی تردید کی گئی ہے اور معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔



