عدالت کاسہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے24اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کےپاسپورٹ بلاک کرنےکاحکم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کی جانب سے اسد قیصر، شہرام ترکئی، شاہ احد، شیر علی ارباب، محمد اقبال آفریدی، اور ڈاکٹر امجد علی کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے جنید اکبر، شاہد خٹک، زبیر وزیر، عمر ایوب ارشد عمر زئی، زر عالم، میاں عمر اور اختر خان کا بھی پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے جن اراکین کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیاہے ان میں ہمایوں خان، ریاض خان، عبدالکبیر خان، طفیل انجم آصف محسود، عجب گل، محمد عثمان اور بابر سلیم سواتی بھی شامل ہیں۔
عدالت کی جانب سے عرفان سلیم، ایڈووکیٹ علی زمان اور ملک شہاب کا بھی پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے کہا ہے کہ دستیاب ریکارڈ کے مطابق ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں، تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان قانونی عمل سے بچنے کے لیے ملک سے فرار ہوسکتے ہیں، ملزمان پر ریاستی اداروں پر حملے اور دہشت گردی کے فروغ جیسے سنگین الزامات ہیں، ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہونے میں بھی ناکام رہے۔
عدالت نے کہا کہ عبوری ضمانت حاصل کرنے والے ملزمان بھی مقدمے میں شامل تفتیش نہیں ہوئے، تفتیشی افسر کی ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے اگلے احکامات تک ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کردے۔
پولیس کی جانب سے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست کی تھی، انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔



