وزیراعظم شہباز شریف کا یوم شہدائے کشمیر پر پیغام، 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 13 جولائی 1931 کے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں کشمیری عوام کی جدوجہد کا روشن باب ہیں۔
یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن عزم، جرات اور استقامت کی علامت ہے، کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پاکستان کو تشویش ہے، پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان جموں و کشمیر کے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔