اسکواش کورٹ سے بڑی خوشخبری! تین پاکستانی بہنوں کا منفرد اعزاز

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسکواش میں 3 پاکستانی بہنوں نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا،مہوش علی، سحرش علی اور ماہ نور علی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

تینوں بہنیں ایک ساتھ ایشین گیمز میں ملک کی نمائندگی کرنے پرانتہائی پُرجوش ہیں،اسکواش سسٹرز کاکہنا ہےکہ پہلی مرتبہ ایشین گیمز میں تینوں بہنوں کا ایک ساتھ پاکستان کی نمائندگی کرنا ہمارے لیے فخر اور اعزاز کا لمحہ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتی ہیں اور ساتھ پریکٹس بھی کرتی ہیں، جس کا کھیل میں ہمیں فائدہ ہوتا ہے،ایشین گیمز میں شرکت سے ہمیں بڑے ایونٹ کا تجربہ حاصل ہو گا جو مستقبل میں ہمارے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔

مزید خبریں

Back to top button