آزاد کشمیر کے عوام کیلئے بڑی خبر، حکومت نے ترقیاتی ترجیحات پر کام تیز کردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آزاد جموں و کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات پر فوری عملدرآمد کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت جاری کردی۔اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ اجلاس ہوا ۔ نائب وزیر اعظم نے کہا آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور فلاح وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ترجیح ہے ۔ ترقیاتی اقدامات کے ثمرات عوام کی زندگیوں میں عملی بہتری کی صورت میں نظر آنے چاہئیں ۔ اسحاق ڈار نے کہا حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر بھی عوام کی ترقی و فلاح کو ترجیح دے رہی ہیں ۔



