ٹرمپ کاایران سے مذاکرات جاری رکھنے کافیصلہ،نائب صدراوروزیرخارجہ کوسفارتی رابطے برقراررکھنے کی ہدایت


واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا، صدر نے نائب صدر اور وزیر خارجہ کو تہران کے ساتھ سفارتی رابطے اور بات چیت برقرار رکھنے کی ہدایت دے دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا مقصد ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کو قابو میں رکھنا اور جوہری پروگرام، علاقائی سلامتی سمیت دیگر متنازع معاملات پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق واشنگٹن ایک جانب ایران پر دباؤ برقرار رکھنا چاہتا ہے جبکہ دوسری طرف سفارتی راستہ بھی کھلا رکھنے کا خواہاں ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کی موجودہ حکمت عملی دباؤ اور سفارت کاری دونوں کو ساتھ لے کر چلنے پر مبنی ہے تاکہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔