امریکی ریزیڈنسی پروگرام میں پاکستانی ڈاکٹرز نےبھارتیوں کوپیچھےچھوڑدیا

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی میڈیکل گریجویٹس نے عالمی سطح پر ایک اور اہم کامیابی اپنے نام کر لی، جہاں امریکی ریزیڈنسی پروگرام میں پاکستانی ڈاکٹرز نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔امریکا کے ریزیڈنسی پروگرام میں1400سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز کا انتخاب ہواجبکہ بھارت سے صرف400ڈاکٹرز اس پروگرام کے لیے منتخب ہو سکے۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ پاکستانی ڈاکٹرز کو امریکی فیلوشپ میڈیسن کے شعبے میں مواقع ملے ہیں، جبکہ یو ایس ایم ایل ای پروگرام کے ذریعے ڈاکٹرز کو اعلیٰ طبی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے بہترین مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button