عمران خان سے وکلا کی ملاقات کا دن ، چھ رکنی فہرست جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان  سے آج منگل کے روز وکلا کی ملاقات کا طے شدہ دن ہے، اس سلسلے میں تحریک انصاف نے چھ وکلا کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پارٹی کے وکیل اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے چھ رکنی فہرست جیل حکام کو جمع کرائی ہے۔

فہرست میں بیرسٹر گوہر، فیصل ملک، اویس یونس چودھری، نیاز اللہ نیازی، راجہ یاسر اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹس کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات منگل کو متوقع ہے، جس کے لیے متعلقہ حکام طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کارروائی کریں گے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ کے دیگر افراد کی بھی جیل آمد متوقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button