دنیاکانظام چلانے والوں کو شکست ملی،کریڈٹ فلسطینیوں کی استقامت کو جاتا ہے،حافظ نعیم الرحمان

لاہور(جانوڈاٹ  پی کے)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دنیا کا نظام چلانے والوں کو شکست ملی، کریڈٹ فلسطینیوں کی استقامت کو جاتا ہے

امریکا اور اسرائیل کی ناقابل شکست ہونے کا تاثر ختم ہو گیا،فلسطینیوں کے بعد ایرانی قوم نے بھی بھرپور مقابلہ کیا،ایران میں تقسیم کا پروپیگنڈا جھوٹا نکلا، قوم ایک ثابت ہوئی،ٹرمپ نے خود کو نہیں امریکا کو مذاق بنا دیا،افغان حکومت یقینی بنائے سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہو،پاکستان حکومت کو افغانوں سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی لہر باعث تشویش ہے،لسانی گروہ سر اٹھا رہے ہیں، اداروں کو پالیسی درست کرنا ہوگی،آزاد کشمیر کی صورتحال بہت خراب، جوائنٹ ایکشن کمیٹی سیاستدانوں کو بے اثر کر دیا گیا،بلوچستان کی صورتحال بہت خراب، جماعت خاموش نہیں رہ سکتی،بلوچستان میں بہتری کیلئے بنوقابل میں 4 بڑے پروگرام کیے،ملک میں مہنگائی کا طوفان، تیل، بجلی، گیس غریب کی پہنچ سے دور ہو چکا۔

مزید خبریں

Back to top button