ننگرپارکر کے گاؤں لاکڑکھڈیو میں نوجوان نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کر لی

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں لاکڑکھڈیو میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر گھر کے اندر پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق، متوفی کی شناخت لچھمن ولد بھورو کولہی کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر تقریباً 22 سال بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے بعد لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال ننگرپارکر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ خودکشی کی وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی واضح ہو سکیں گی۔



