اوکاڑہ پولیس اور یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے درمیان تعلیم و سکیورٹی کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)اوکاڑہ پولیس اور یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے درمیان تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور سکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دیے گئے مفاہمتی یادداشت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین نے دستخط کیے۔ معاہدے کا مقصد پولیس فورس کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ، اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا، سکیورٹی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت اور ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینا ہے معاہدے کے تحت پولیس شہداء کے بچوں کو سو فیصد فیس معافی جبکہ حاضر سروس پولیس افسران و اہلکاروں کو 40 فیصد فیس رعایت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم کے مواقع سے بھرپور استفادہ کر سکیں اس مفاہمتی یادداشت کے تحت پولیس اہلکاروں کی استعداد کار اور رویوں میں مثبت تبدیلی کے لیے خصوصی تربیتی پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں مشترکہ سکیورٹی ڈرلز، سائبر کرائم آگاہی، منشیات کے تدارک سے متعلق لیکچرز، طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگرامز، ایمرجنسی ریسپانس کی تربیت اوریونیورسٹی کے سی سی ٹی وی و سکیورٹی سسٹمز کی بہتری کے لیے بھی دونوں ادارے مشترکہ طور پر کام کریں گے اس موقع پر ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ یہ معاہدہ پولیس فورس کی پیشہ ورانہ استعداد، تعلیمی ترقی اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کسی بھی ادارے کی ترقی کی بنیاد ہیں اور اس اشتراک سے پولیس اور تعلیمی ادارے دونوں مستفید ہوں گے

مزید خبریں

Back to top button