ٹرمپ کے متضاد بیانات سے گمراہ نہ ہوں، شرائط پوری ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے، محسن رضائی


تہران(ویب ڈیسک) ایرانی سلامتی کونسل کے رہنما محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متضاد بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام امریکی صدر کے بیانات سے گمراہ نہ ہوں۔
محسن رضائی کا کہنا تھا کہ امریکا ایک طرف مذاکرات سے انکار کرتا ہے جبکہ دوسری جانب بات چیت پر آمادگی ظاہر کرتا ہے، تاہم تیل اور سمندروں سے متعلق معاملات اب تبدیل ہوچکے ہیں۔
ایرانی سلامتی کونسل کے رہنما نے واضح کیا کہ ایران اپنی شرائط پر قائم ہے اور جب تک یہ شرائط پوری نہیں کی جاتیں، امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے ایران کا مؤقف واضح ہے اور تہران اپنی شرائط سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔